کراچی ۔ 14 جولائی (اے پی پی) اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیاگیا جس سے نئی مالیاتی پالیسی میں شرح سود 7,50 ہوگئی، پاکستان نے 13 سال کی بلند نمو 5.8 فیصد حاصل کی ہے ، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 15.2 سے بڑھ کر 16.2 ارب ڈالر ہوگیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے ہفتے …
سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا
کراچی ۔ 14 جولائی (اے پی پی) اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیاگیا جس سے نئی مالیاتی پالیسی میں شرح سود 7,50 ہوگئی، پاکستان نے 13 سال کی بلند نمو 5.8 فیصد حاصل کی ہے ، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 15.2 سے بڑھ کر 16.2 ارب ڈالر ہوگیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے ہفتے کی شام پریس کانفرنس میں آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ زر مبادلہ کے ذخائر پر مسلسل دباو¿ پڑھ رہا ہے،امپورٹ کی وجہ سے شدید دباو¿ ہے ، تیل کی عالمی قیمتوں میں 50سے 75 ڈالر تک اضافہ ہوگیا ہے، روپے کی قدر میں اضافہ بھی براہ راست آتا ہے،نجی شعبوں کے قرضوں میں 708 ارب کا اضافہ ہوا ہے،بینکاری شعبوں کے نیٹ فارن ایسٹ میں 793 ارب کی خالص کمی ہوئی ہے۔









