سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 11.5 فیصد کی شرح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد کی شرح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی۔14ستمبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد کی شرح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شرح سود کو موجودہ 11.5 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔