اسلام آباد۔ 01 نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان نے اندرونی نظم و نسق میں بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح پر انتظامی تقرریوں کا اعلان کیا ہےجن کا مقصد عدالتی نظام میں تسلسل اور اصلاحاتی عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق سہیل محمد لغاری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، …
سپریم کورٹ میں نظم و نسق میں بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح پرانتظامی تقرریاں

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 01 نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان نے اندرونی نظم و نسق میں بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح پر انتظامی تقرریوں کا اعلان کیا ہےجن کا مقصد عدالتی نظام میں تسلسل اور اصلاحاتی عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق سہیل محمد لغاری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ہائی کورٹ آف سندھ جو اس وقت بطور سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل (بی ایس-22) خدمات انجام دے رہے ہیں کو رجسٹرار (بی ایس-22)، سپریم کورٹ آف پاکستان تعینات کیا گیا ہے۔
سہیل لغاری اس سے قبل ہائی کورٹ آف سندھ کے رجسٹرار بھی رہ چکے ہیں اور عدالتی انتظام و امور کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔اسی طرح فخر زمان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور ہائی کورٹ جو اس وقت بطور ایڈیشنل رجسٹرار(ایڈمنسٹریشن) خدمات انجام دے رہے ہیں کو ڈائریکٹر جنرل (ریفارمز) (بی ایس-22) کے طور پر سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ قانون، پالیسی سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے شعبے میں 30 سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں۔دریں اثنا سپریم جوڈیشل کونسل سیکریٹریٹ نے عابد رضوان عابد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، لاہور ہائی کورٹ، کی خدمات بطور سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل (بی ایس-22) پر ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر حاصل کی ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد عباس زیدی، ڈپٹی رجسٹرار (جوڈیشل) (بی ایس-20)، کو ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) (بی ایس-21) کا موجودہ چارج تفویض کیا گیا ہےجبکہ ذوالفقار احمد جو برانچ رجسٹری کراچی میں آفیسر انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو ایڈیشنل رجسٹرار (بی ایس-21) کراچی برانچ رجسٹری کا چارج دیا گیا ہے۔اسی طرح محمد صفدر محمود، آفیسر انچارج لاہور برانچ رجسٹری کو ایڈیشنل رجسٹرار (بی ایس-21) لاہور کا چارج مجاہد محمود، ڈپٹی رجسٹرار پشاور برانچ رجسٹری کو ایڈیشنل رجسٹرار پشاور کا چارج، فواد احمد، ڈپٹی رجسٹرار کو ایڈیشنل رجسٹرار کا چارج اور سہیل احمد، ڈپٹی رجسٹرار(ایڈمنسٹریشن) (بی ایس-20)، کو ایڈیشنل رجسٹرار(ایڈمنسٹریشن) (بی ایس-21) کا موجودہ چارج تفویض کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرریاں سپریم کورٹ کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ ادارہ جاتی اصلاحات، مؤثر سروس ڈلیوری اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے ذریعے عدلیہ کے نظام کو مزید مستحکم اور فعال بنایا جائے۔








