اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت کیپیٹل اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما پیپرز کیس پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز معاملہ کے فوراً بعد وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے آپ اور خاندان کو تحقیقات کیلئے پیش کیا۔ …
سپریم کورٹ پاناما پیپرز کیس پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی،طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت کیپیٹل اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما پیپرز کیس پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز معاملہ کے فوراً بعد وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے آپ اور خاندان کو تحقیقات کیلئے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تحقیقات کے دوران مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے بچے بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام دستیاب دستاویزات پیش کیے ہیں‘ امید ہے کہ سپریم کورٹ وزیراعظم نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام ارکان وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔








