سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت چالیس فیصد پرائیویٹ اور ساٹھ فیصد حکومتی حجکوٹہ ہے،وفاقی وزیر سردار یوسف کی صحافیوں سے گفتگو

راولپنڈی ۔ 11 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت چالیس فیصد پرائیویٹ اور ساٹھ فیصد حکومتی حج کوٹہ ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں،تین لاکھ کا حج دو لاکھ تیس ہزار روپے آگئے ہیں۔ختم نبوت کے بل میں کسی قسم کی کوئی ترمیم نہیں کی گئی اگر مذہبی جماعت اجتجاج کی …

راولپنڈی ۔ 11 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت چالیس فیصد پرائیویٹ اور ساٹھ فیصد حکومتی حج کوٹہ ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں،تین لاکھ کا حج دو لاکھ تیس ہزار روپے آگئے ہیں۔ختم نبوت کے بل میں کسی قسم کی کوئی ترمیم نہیں کی گئی اگر مذہبی جماعت اجتجاج کی کال دیتی ہے تو اس کا منطق سمجھ نہیں آتی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے گذشتہ شب راولپنڈی کے جامعہ سراجیہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا ہے کہ گذشتہ سال بالکل سکینڈل فری حج کروایا جس پر بہت خوش ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ آئین پاکستان ایک اسلامی آئین ہے جس میں کوئی ردوبدل نہیں ہے۔آئین میں کوئی بھی شخض تبدیلی نہیں لاسکتا نہ لاسکے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔