سیالکوٹ۔14دسمبر (اے پی پی):کرکٹ بیٹ بنانے والی ڈبلیو بی انڈسٹری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسن علی وسیم نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ سٹی سیالکوٹ دنیا بھر میں اپنی اعلیٰ معیار کی حامل زبردست کو الٹی پراڈکٹس کی وجہ سے مشہور ہے اور بلاشبہ سپورٹس گڈز میں سیالکوٹ کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ ہفتے کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سپورٹس سٹی سیالکوٹ کی بہترین مصنوعات دنیا بھر میں استعمال …
سپورٹس سٹی سیالکوٹ کی بہترین مصنوعات دنیا بھر میں استعمال ہورہی ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈبلیو بی انڈسٹری
سیالکوٹ۔14دسمبر (اے پی پی):کرکٹ بیٹ بنانے والی ڈبلیو بی انڈسٹری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسن علی وسیم نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ سٹی سیالکوٹ دنیا بھر میں اپنی اعلیٰ معیار کی حامل زبردست کو الٹی پراڈکٹس کی وجہ سے مشہور ہے اور بلاشبہ سپورٹس گڈز میں سیالکوٹ کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ ہفتے کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سپورٹس سٹی سیالکوٹ کی بہترین مصنوعات دنیا بھر میں استعمال ہو رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈبلیو بی سپورٹس نے قلیل وقت میں اپنی بہترین کوالٹی پراڈکٹس و سپورٹس گڈز کی ایکسپورٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ آج دنیا بھر کی منڈیوں میں مقابلہ کی جو فضا ہے اس میں وہی مصنوعات ایکسپورٹ ہوتی ہیں جو معیاری ہونے کے ساتھ قیمت میں بھی مناسب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوالٹی پالیسی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے
یہی وجہ ہے کہ مشہور زمانہ ڈبلیو بی سپورٹس مصنوعات کی ایکسپورٹ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں امسال بہترین رہی جس کا سہرا تمام مینجمنٹ کوجاتا ہے۔









