سپیس سٹیشن پر اماراتی خلانورد کی سالگرہ تقریب،سعودی و دیگر خلابازوں نے بھی شرکت کی

صدر فیصل آباد چیمبر

ریاض ۔26مئی (اے پی پی):سعودی خلاباز علی القرنی اور ریانہ برناوی نے دیگرخلانوردوں کے ہمراہ اپنے اماراتی ساتھی سلطان النیادی کی سالگرہ کی تقریب سپیس سٹیشن پر منعقد کی ۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق اماراتی خلا باز النیادی نے سالگرہ کے حوالے سے منائی جانے والی تقریب کی فوٹو شیئرکرتے ہوئے کہا ’خلا میں پہلی بار سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سعودی خلابازوں نے بھی شرکت کی ۔

النیادی نے کہا کہ اس موقع پراپنے خوشگوار احساسات کی ترجمانی کرنے سے قاصر ہوں، خلا میں میرے ساتھی ہی میرے دوسرے اہل خانہ کی طرح ہیں جن میں ایک کیک امریکا اوردوسرا روس سے آیا، مجھے ریانہ اورعلی کی جانب سے عربی میں سالگرہ کی مبارکباد وصول کرتے ہوئے خلا میں غیرمعمولی اپنائیت کا احساس ہوا۔ واضح رہے سعودی خلا باز گزشتہ ہفتے امریکا کی ریاست فلوریڈا کے اکسیوم بیس سے خلائی تحقیقاتی سفر پرروانہ ہوئے تھے،ان میں اماراتی، روسی اورامریکی بھی شامل ہیں۔