اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس 31 اکتوبر کو دن 2 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے یہ اجلاس حکومتی درخواست پر طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جس …
سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس 31 اکتوبر کو طلب کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس 31 اکتوبر کو دن 2 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے یہ اجلاس حکومتی درخواست پر طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جس میں 2017ءکی مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں نئی حلقہ بندیوں پر غور کیا جائے گا۔ جن پارلیمانی قائدین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ، وفاقی وزیرزاہد حامد، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سید نوید قمر، مخدوم شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر فاروق ستار، کشمیر کے بارے میں خصوصی کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن، غوث بخش مہر، محمود خان اچکزئی، صاحبزادہ طارق اللہ، وفاقی وزیر غلام مصطفیٰ جتوئی، حاجی غلام احمد بلور، چوہدری پرویز الہی، آفتاب احمد خان شیرپاﺅ، شیخ رشید احمد، ناصر خان، اعجاز الحق، سردار کمال خان بنگلزئی اور افتخار الدین شامل ہیں۔








