اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار قابل ستائش ہے،ڈاکٹر رمیش کمار نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں غباروں سے دنیا کا بڑا پرچم بنا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے یہ ان کی پاکستان کے ساتھ اپنی گہری محبت اور عقیدت کا اظہار ہے جس پر پوری پاکستانی قوم انہیں کے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار قابل ستائش ہے،ڈاکٹر رمیش کمار نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں غباروں سے دنیا کا بڑا پرچم بنا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے یہ ان کی پاکستان کے ساتھ اپنی گہری محبت اور عقیدت کا اظہار ہے جس پر پوری پاکستانی قوم انہیں کے اس والہانہ جذبے اور محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاو¿س میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کے اعزاز میں غباروں سے دنیا کا سب بڑا پرچم بنانے اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کے سرٹیفکیٹ کو سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کی کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہیں گی۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 14اگست کے موقع پر قومی اسمبلی ہال میں پاکستان کا غباروں سے پرچم تیار کرنا اور اسے پاکستان کے نام کرنا میری دلی خواہش تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہنددوں برادری کا پاکستان بننے سے آج تک ملک کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کو قوم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے حس کارکردگی کا سرٹیفیکیٹ ملنا نا صرف ان کی بلکہ پوری پاکستانی قوم کی کامیابی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں سرپرستی اور تعاون پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔








