اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے جسٹس (ر) امان اللہ خان کو گورنر بلوچستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے بطور گورنر بلوچستان تقرری ان کی فہم …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری کی جسٹس (ر) امان اللہ خان کو گورنر بلوچستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے جسٹس (ر) امان اللہ خان کو گورنر بلوچستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے بطور گورنر بلوچستان تقرری ان کی فہم و فراست اور صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امان اللہ خان ایک صاحب بصیرت اور معاملہ فہم شخصیت کے حامل ہیں۔ ان کی زیر سرپرستی بلوچستان ترقی کی منازل طے کرے گا اور صوبے کے لئے ان کی بطور گورنر تقرری نیک شگون ثابت ہو گی۔








