سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کینیڈا ہائی کمشنر کرسٹائین وینڈی گیلمور کی ملاقات،

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر کرسٹائین وینڈی گیلمور نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔  ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال،دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہاکہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات اور باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، پاکستان علاقائی …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر کرسٹائین وینڈی گیلمور نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔  ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال،دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہاکہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات اور باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، پاکستان علاقائی ترقی اور خطے کی خوشحالی کیلئے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ سپیکرنے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے مابین رابطوں میں اضافے سے انہیں ایک دوسرے کے تجربات سے م±ستفید ہونے کے مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعاون چاہتا ہے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی سیاسی قیادت نے ہر قدم پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ کینیڈین ہائی کمشنرنے کہاکہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اور کینیڈا پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، کینیڈا پاکستان کے ساتھ تعلیم، صحت سمیت سماجی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہاکہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کینیڈا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply