اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ افطار پوائنٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی رنگیز خان، ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع صوابی خالد ہمدانی سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ افطار پوائنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ افطار پوائنٹ کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ افطار پوائنٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی رنگیز خان، ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع صوابی خالد ہمدانی سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ افطار پوائنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ افطار پوائنٹ کے فی سبیل اللہ دستر خوان پر روزانہ 500 مستحق افراد افطاری کر سکیں گے، بحیثیت مسلمان ہمیں غرباءاور مساکین کو ریلیف دینے کے لئے نہ حکومتی سطح پر بلکہ ذاتی طور پر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی رحمتوں کا موسم بہار ہے، اہل ایمان کے لئے کرم نوازیوں، رحمات، براکات اور انوار کا میلہ ہے جس میں ہمیں خیرات، صدقات اور غرباءکے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، یہ بابرکت مہینہ اپنے دامن میں اتنی برکتیں لئے ہوئے جلوہ گر ہوتا ہے کہ رسول کریم کا ارشاد ہے کہ اگر لوگوں کو ماہ صیام کی برکتوں کا علم ہو جائے تو وہ آرزو کریں گے کہ پورا سال ہی رمضان رہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ہم پر اس لئے فرض کیا گیا ہے کہ ہم متقی اور پرہیزگار بن جائیں، روزے کی تقویت کا نتیجہ تقویٰ کا حاصل ہونا ہے، روزہ اس لئے فرض کیا گیا ہے کہ تقویٰ نصیب ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ میں وہ تمام تبدیلیاں لانی ہوںگی جس کے لئے ہم پر روزہ فرض کیا گیا ہے، روزہ محض بھوک یا پیاس کا نام نہیں ہے، اس بابرکت مہینے کو ہم اپنی مغفرت کا مہینہ بنا سکتے ہیں۔








