اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام انڈونیشیا کی پارلیمنٹ اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انڈونیشیاءکے جزیرے سولاویسی میں حالیہ زلزلہ اورسونامی کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ انڈونیشیاءکے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جمہوریہ انڈونیشیاءکے ایوان نمائندگان کے سپیکر بام بنگ سوسائیو کے نام خط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام انڈونیشیا کی پارلیمنٹ اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انڈونیشیاءکے جزیرے سولاویسی میں حالیہ زلزلہ اورسونامی کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ انڈونیشیاءکے ایوان نمائندگان کے سپیکر بام بنگ سوسائیو کو لکھے جانے والے اپنے خط میں کیا۔ سپیکر نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے انڈونیشین بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دعاگو ہے کہ وہ اس صدمہ سے جلد نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ہمدردیاں اور دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس ناگہانی آفت میں ان سے بچھڑ گئے۔ انہوں نے انڈونیشیا کے سپیکر کو قومی اسمبلی آف پاکستان کی طرف سے غمزدہ خاندانوں کو تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچانے کےلئے کہا۔








