اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ جاوید رہتے ہیں، ایدھی صاحب نے خود کو دکھی انسانیت کے لیے وقف کر کے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے اور انسانیت کے لیے خدمات کی بدولت ان کا شمار ہمارے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ جاوید رہتے ہیں، ایدھی صاحب نے خود کو دکھی انسانیت کے لیے وقف کر کے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے اور انسانیت کے لیے خدمات کی بدولت ان کا شمار ہمارے قومی ہیروز میں ہوتا ہے۔ ان جیسی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی پر اپنے پیغام میں کہی ہے جو آج (پیرکو) ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے








