سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے جائزہ اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر شہرام تراکئی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔کمشنر مردان، ڈپٹی کمشنر صوابی اور پولیس حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ڈی پی او صوابی نے واقعہ پر بریفنگ دی۔اسپیکر اسد قیصر نے جرائم …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے جائزہ اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر شہرام تراکئی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔کمشنر مردان، ڈپٹی کمشنر صوابی اور پولیس حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ڈی پی او صوابی نے واقعہ پر بریفنگ دی۔اسپیکر اسد قیصر نے جرائم کے تدارک کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی رٹ قائم کریں۔ انہوں نےصوابی میں امن و امان کے قیام کے لیے عوام سے تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ لینڈ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ قانون اپنے ہاتھ میں لے اور عوام میں دہشتگردی پھیلائے۔ہمیں مل کر عوامی آگاہی مہم چلانی ہے۔