اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کا نوٹیفکیشن حزب اختلاف کے رہنمائوں کے حوالے کیا۔ جمعہ کو اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حزب اختلاف کے رہنمائوں کو قائد حزب اختلاف کی تقرری کے نوٹیفکیشن کی حوالگی کیلئے مدعو کیا گیا جس پر بیرسٹر گوہر علی خان، جنید اکبر خان اور سردار لطیف …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کا نوٹیفکیشن حزب اختلاف کے رہنمائوں کے حوالے کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کا نوٹیفکیشن حزب اختلاف کے رہنمائوں کے حوالے کیا۔
جمعہ کو اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حزب اختلاف کے رہنمائوں کو قائد حزب اختلاف کی تقرری کے نوٹیفکیشن کی حوالگی کیلئے مدعو کیا گیا جس پر بیرسٹر گوہر علی خان، جنید اکبر خان اور سردار لطیف کھوسہ سمیت پی ٹی آئی اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے دیگر ارکان سپیکر چیمبر میں گئے جہاں پر سپیکر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کا نوٹیفکیشن ان کے حوالے کیا۔
اس موقع پر حزب اختلاف کے ارکان قومی اسمبلی شہرام خان، جمال احسن، شاندانہ گلزار، زین قریشی، علی اصغر خان، ملک انور تاج اور یوسف خان کے علاوہ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں۔








