اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) جدید سائنسی بنیادوں پر اکٹھا کئے گئے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری کے ڈیٹا سے مردم شماری کے اعداد و شمار مرتب کرنے اور دیگر سماجی خدمات میں مدد ملے گی۔ یہ بات قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے انٹرنیشنل کانفرنس آن نیشنل سوشو اکنامک رجسٹری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف غربت سے متعلق …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاانٹرنیشنل کانفرنس آن نیشنل سوشو اکنامک رجسٹری سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) جدید سائنسی بنیادوں پر اکٹھا کئے گئے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری کے ڈیٹا سے مردم شماری کے اعداد و شمار مرتب کرنے اور دیگر سماجی خدمات میں مدد ملے گی۔ یہ بات قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے انٹرنیشنل کانفرنس آن نیشنل سوشو اکنامک رجسٹری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف غربت سے متعلق ڈیٹا کو جمع کرنے کی ضرورت ہے بلکہ دیگر خدمات جن میں صحت سے متعلق آگاہی، معذوری، بیماری وغیرہ شامل ہیں، کیلئے بھی اعداد و شمار مرتب کرنے کی ضرورت ہے اور اس ڈیٹا سے دیہی لوگوں کیلئے ووکیشنل تربیت بھی ممکن ہو گی۔ بدھ کو یہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوششوں سے ہمیں مستقبل میں ترقیاتی منصوبوں میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق افراد کی مدد ہمارا بنیادی مقصد ہے۔








