سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اسلامی یکجہتی کھیلوں میں ارشد ندیم کو گولڈ اور محمد یاسر کو سلور میڈل جیتنے پر خراج تحسین

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےاسلامی یکجہتی کھیلوں میں ارشد ندیم کو گولڈ اور محمد یاسر کو سلور میڈل جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی جیولن کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مبارکباد دی اور ارشد ندیم کے گولڈ اور محمد یاسر کے سلور میڈل جیتنے پر اُن کی صلاحیتوں اور محنت کی تعریف …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےاسلامی یکجہتی کھیلوں میں ارشد ندیم کو گولڈ اور محمد یاسر کو سلور میڈل جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی جیولن کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مبارکباد دی اور ارشد ندیم کے گولڈ اور محمد یاسر کے سلور میڈل جیتنے پر اُن کی صلاحیتوں اور محنت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی جیولن اتھلیٹس عالمی مقابلوں میں ملک کی ساکھ اور وقار کو بڑھا رہے ہیں،ارشد ندیم اور محمد یاسر نے محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی مسلسل جدوجہد نے پاکستان کو نمایاں مقام دلایا،مختلف عالمی ایونٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی باعثِ فخر ہے،حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔