اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور قومی سلامتی سب سے مقدم ہے، کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن اور ملک بھر سے آئے ہوئے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں اپنی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ سے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور قومی سلامتی سب سے مقدم ہے، کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن اور ملک بھر سے آئے ہوئے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں اپنی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز بالخصوص پی آر اے کے ساتھ ان کا ایک خاص رشتہ ہے اور یہ ان کے لئے ایک اثاثے کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تحریری طور پر تجاویز فراہم کریں۔ بعد ازاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی سزا کا معاملہ قومی اہمیت کا مسئلہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ مجھے اس کیس کی زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہیں اس لئے مزید تبصرہ نہیں کر سکتا۔








