سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور بربریت کے خلاف منائے جانے والے یو م سیاہ کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ کشمیر ی عوام کی تحریک حق خودارادیت کو بندوق کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا ، مسئلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے، عالمی برادری کو اس مسئلے کے فوری حل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ کشمیر ی عوام کی تحریک حق خودارادیت کو بندوق کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا ، مسئلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے، عالمی برادری کو اس مسئلے کے فوری حل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور بربریت کے خلاف منائے جانے والے یو م سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی بھائیوں سے ہمارا رشتہ صرف مذہب ، تہذیب اور انسانی بنیادوں پر استور نہیں بلکہ سرحدکے دونوں جانب کے عوام کے مابین خون کا رشتہ ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرداردادوں کے تحت اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے پر عزم ہے۔

Leave a Reply