سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ قونیا کا دورہ

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ قونیا کا دورہ، گورنر یعقوب جان پولات سے ملاقات،مولانا جلال الدین رومی کے مقبرے پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی انقرہ ۔ 28 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کو یہاں پارلیمانی وفد کے ہمراہ قونیا کا دورہ کیا اور قونیا کے گورنر یعقوب جان پولات سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان اور …

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ قونیا کا دورہ، گورنر یعقوب جان پولات سے ملاقات،مولانا جلال الدین رومی کے مقبرے پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی

انقرہ ۔ 28 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کو یہاں پارلیمانی وفد کے ہمراہ قونیا کا دورہ کیا اور قونیا کے گورنر یعقوب جان پولات سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مولانا جلال الدین رومی کی وجہ سے قونیا سے تمام پاکستانی دلی لگاﺅ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عظیم صوفی مولانا جلال الدین رومی کو پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کا روحانی لیڈر بھی تصور کیا جاتا ہے۔ وفد نے مولانا جلال الدین رومی کے مقبرے پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

Leave a Reply