سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے پارلیمانی لیڈروں کا مشاورتی اجلاس

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے پارلیمانی لیڈروں کا مشاورتی اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزراءسینیٹر اسحاق ڈار، زاہد حامد سمیت شاہ محمود قریشی، اعجاز جاکھرانی، آفتاب احمد خان شیر پاﺅ، اعجاز الحق اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق …

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے پارلیمانی لیڈروں کا مشاورتی اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزراءسینیٹر اسحاق ڈار، زاہد حامد سمیت شاہ محمود قریشی، اعجاز جاکھرانی، آفتاب احمد خان شیر پاﺅ، اعجاز الحق اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوبتایا کہ آج کے اجلاس میں پیشرفت ہوئی ہے، 16 فروری کو دوبارہ اجلاس ہوگا جو حتمی یا فیصلہ کن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد میں کیا گیا فیصلہ سب کو قابل قبول ہوگا۔

Leave a Reply