اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل رواں اجلاس میں پیش ہو جائے گا‘ بل کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن بھی اپنا کام شروع کر دے گا‘ شیخ رشید خود خبر بنانا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے سپیکر لفٹ اور پارکنگ کے استعمال کے حوالے سے میری پیشکش قبول نہیں کی۔ بدھ کو اپنے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینئر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل رواں اجلاس میں پیش ہو جائے گا‘ بل کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن بھی اپنا کام شروع کر دے گا‘ شیخ رشید خود خبر بنانا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے سپیکر لفٹ اور پارکنگ کے استعمال کے حوالے سے میری پیشکش قبول نہیں کی۔ بدھ کو اپنے چیمبر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ شیخ رشید کو ہر طرح سے تحفظ دینے کی کوشش کی۔ شیخ رشید خود خبر بننا اور بنانا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے میری استدعا کے باوجود سپیکر لفٹ اور پارکنگ استعمال نہیں کی۔ قومی اسمبلی کے سکیورٹی عملے کو ہم نے خصوصی ہدایات دے رکھی تھیں کہ شیخ رشید کو سکیورٹی حصار میں گاڑی تک پہنچایا جائے مگر انہوں نے ہماری پیشکش قبول نہیں کی۔ ہمارے سکیورٹی سٹاف نے خود دھکے کھائے لیکن شیخ رشید کو بحفاظت گاڑی تک پہنچایا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل کا مسودہ رواں اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ بل کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن بھی اپنا کام شروع کر دے گا۔








