اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی افواج کا غاصبانہ قبضہ تاریخ کا ایک سیا ہ باب ہے ، مسئلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے اور نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے،عالمی برادری اس مسئلے کے فوری حل اور مقبوضہ وادی میں بھارتی سیکورٹی کی طرف سے …
سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کا یوم سیاہ پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی افواج کا غاصبانہ قبضہ تاریخ کا ایک سیا ہ باب ہے ، مسئلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے اور نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے،عالمی برادری اس مسئلے کے فوری حل اور مقبوضہ وادی میں بھارتی سیکورٹی کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہارمقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزسلوک کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو ہر سال 27اکتوبر کو بھارتی افواج کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف بطور احتجاج دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے ہمارا رشتہ صرف مذہب ،تہذیب اور انسانی بنیادوں پر استوار نہیں بلکہ سر حد کے دونوں جانب کے عوام کے مابین خون کارشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قر ار دادوں کے تحت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکے پر امن حل کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کشمیری عوام کو تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک پاکستان کی طر ف سے ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔








