سپیکر قومی اسمبلی سے آذربائیجان، مصر کے سفیروں اور سری لنکا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ، باہمی تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان، مصر اور سری لنکا کے سفیروں اور ہائی کمشنر نے جمعرات کو ہونے والی علیحدہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تجارتی حجم میں اضافہ اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت …

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان، مصر اور سری لنکا کے سفیروں اور ہائی کمشنر نے جمعرات کو ہونے والی علیحدہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تجارتی حجم میں اضافہ اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں خصوصاً آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کشمیر اور ناگورنہ کاراباغ کے مسئلوں پر علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسر ے کی حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کر تے ہوئے سردار ایاز صادق نے باہمی تعاون کو بامعنی بنانے کے لئے تجارتی، اقتصادی اور پارلیمانی تعلقات مزید اضافہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے پارلیمانوں کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ آذربا بیجان کے سفیر علی علی زادہ نے پاکستان کی طرف سے آذربائیجان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی سیاسی قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے

Leave a Reply