سپیکر قومی اسمبلی نے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (کل) طلب کر لیا

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (کل) منگل کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا ہے،اس اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم کا انتخاب …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (کل) منگل کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا ہے،اس اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔ قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی اتفاق رائے سے منظوری دیں گے۔

Leave a Reply