اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر سیاستدان اور سابق ایم پی اے سید زعیم حسین قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سید زعیم حسین قادری کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین کیا اور مرحوم زعیم حسین قادری کے اہلِخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں …
سپیکر قومی اسمبلی کا سابق ایم پی اے سید زعیم حسین قادری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر سیاستدان اور سابق ایم پی اے سید زعیم حسین قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سید زعیم حسین قادری کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین کیا اور مرحوم زعیم حسین قادری کے اہلِخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سید زعیم حسین قادری کی سیاسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔








