اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ جمعہ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردوں کا پولیس اہلکاروں اور بینکوں کے عملے …
سپیکر قومی اسمبلی کا 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ جمعہ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردوں کا پولیس اہلکاروں اور بینکوں کے عملے کو یرغمال بنانے کا منصوبہ ناکام بنایا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ عوامی اور ریاستی اداروں پر حملے دشمن کے مذموم عزائم اور بوکھلاہٹ کی عکاسی ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کیلئے پر عزم ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے تک "عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔








