سپیکر قومی اسمبلی کی وزارت خزانہ کو ہدایت

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ جنوبی وزیرستان سمیت فاٹا سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے (آئی ڈی پیز) کی مردم شماری کے دوران رجسٹریشن کے حوالے سے ارکان کے تحفظات دور کئے جائیں تاکہ مردم شماری کا عمل احسن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ جنوبی وزیرستان سمیت فاٹا سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے (آئی ڈی پیز) کی مردم شماری کے دوران رجسٹریشن کے حوالے سے ارکان کے تحفظات دور کئے جائیں تاکہ مردم شماری کا عمل احسن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران محمد جمال الدین کے جنوبی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے قومی مردم شماری میں کالم شامل نہ کرنے سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا کہ چند دنوں میں مردم شماری شروع ہونے والی ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

Leave a Reply