سپیکر قومی اسمبلی کی پاک۔افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کی مذمت، فوری اور مؤثر جوابی کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پاک۔افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف فوری اور مؤثر جوابی کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال کارروائی کے خلاف …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پاک۔افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف فوری اور مؤثر جوابی کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال کارروائی کے خلاف آپریشن غضب الحق خوش آئند ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نےعلاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے اور خطے کے امن کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔

افغانستان بھارت کی ایما پر پاکستان کے خلاف دہشتگرد کارروائیاں کر رہا ہے۔ رات کی تاریکی میں پاکستانی چوکیوں پر حملے انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہیں۔قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک افواج کسی بھی قسم جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔قوم کو اپنی بہادر اور جری افواج پر فخر ہے۔

افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے افغانستان کو دہشتگرد ملک قرار دیا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔پاکستان نے مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان کے تحمل اور برداشت کو کوئی کمزوری نہ سمجھا جائے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان کی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔افواج پاکستان وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔پاکستان کی پارلیمان اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی ماند اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔