اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ کئے گئے ہیں ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یہ نوٹیفکیشن وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی کفایت شعاری مہم کے تحت جاری کیا گیا ہے۔کفایت شعاری مہم کے تحت 70 فیصد …
سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات نافذ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ کئے گئے ہیں ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یہ نوٹیفکیشن وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی کفایت شعاری مہم کے تحت جاری کیا گیا ہے۔کفایت شعاری مہم کے تحت 70 فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اراکین قومی اسمبلی کی دو ماہ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔
پارلیمانی وفود کے بیرون ملک دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران یا وہ افسران جن کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ روپے یا اس سے زائد ہے، ان کی دو دن کی تنخواہ قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔نوٹیفیکیشن کے تحت سیکرٹریٹ میں تمام خریداری فوری طور پر بند، صرف ناگزیر روزمرہ ضروریات کے لیے محدود خریداری کی اجازت ہوگی۔
قومی اسمبلی اور کمیٹیوں کے اجلاس غروب آفتاب سے پہلے شیڈول کیے جائیں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 80 فیصد عملہ گھر سے ورچوئل ڈیوٹی سر انجام دے گا۔کفایت شعاری یقینی بنانے کے لیے گھر سے کام کرنے والے 80 فیصد ملازمین کو اضافی الاؤنس نہیں دیے جائیں گے۔قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ورچوئل یا آن لائن طریقے سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔قومی اسمبلی میں ہفتے میں چار ایام کار ہوں گے۔
کفایت شعاری پالیسی کے تحت قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجلی کے استعمال میں 70 فیصد کمی کا فیصلہ، غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کیفے ٹیریاز کے یوٹیلیٹی بلز میں 70 فیصد بچت کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔روایتی اخراجات میں مزید کمی لانے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔








