اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کے معاملہ پر تحقیقات کیلئے کوئی کمیٹی بنائی نہ اس حوالہ سے کوئی بیان دیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کی طرف سے دیئے گئے اس بیان کی تردید کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی …
سپیکر نے عائشہ گلالئی کے معاملہ پر تحقیقات کیلئے کوئی کمیٹی بنائی نہ اس حوالہ سے کوئی بیان دیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کے معاملہ پر تحقیقات کیلئے کوئی کمیٹی بنائی نہ اس حوالہ سے کوئی بیان دیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کی طرف سے دیئے گئے اس بیان کی تردید کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کے معاملہ پر پارلیمنٹیری ویمن کاکس کو تحقیقات کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اس حوالہ سے کوئی کمیٹی نہیں بنائی نہ اس حوالہ سے کوئی بیان دیا۔








