اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نےسابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی خبر سن کر دل بہت رنجیدہ ہے،وہ ایک بہترین سیاستدان اور اچھی شخصیت کے حامل تھے، ملک کے …
سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نےسابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی خبر سن کر دل بہت رنجیدہ ہے،وہ ایک بہترین سیاستدان اور اچھی شخصیت کے حامل تھے، ملک کے لئے مرحوم کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نےمرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔








