سکردو۔ جگلوٹ شاہراہ کی اپ گریڈیشن اور بہتری کا 42 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، این ایچ اے

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) تزویراتی اہمیت کے حامل منصوبے سکردو۔ جگلوٹ شاہراہ ایس۔1 کی اپ گریڈیشن اور بہتری کا 42 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، منصوبہ ستمبر 2021ء میں مکمل ہو گا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے بدھ کو یہاں اے پی پی کو بتایا کہ اکتیس ہزار ملین روپے لاگت کے 167کلومیٹر طویل اس منصوبے پر کام کا آغاز جولائی 2017ء میں …

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) تزویراتی اہمیت کے حامل منصوبے سکردو۔ جگلوٹ شاہراہ ایس۔1 کی اپ گریڈیشن اور بہتری کا 42 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، منصوبہ ستمبر 2021ء میں مکمل ہو گا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے بدھ کو یہاں اے پی پی کو بتایا کہ اکتیس ہزار ملین روپے لاگت کے 167کلومیٹر طویل اس منصوبے پر کام کا آغاز جولائی 2017ء میں ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران اس منصوبے کے لیے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 8000 ملین روپے خرچ کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اس منصوبے کے لیے 9 ہزار ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ کام فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو سونپا گیا ہے جس نے اس روٹ پر 1984 میں ابتدائی ٹریک بچھایا تھا۔ حکام نے بتایا کہ جگلوٹ۔ سکردو روڈ قراقرم ہائی وے اور سکردو کو ملانے والا اہم راستہ ہے یہ دشوار گزار راستہ سرد موسم اور مون سون کے دوران شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں رہتا ہے۔ یہ روڈ بلیک ٹاپ پر 3.66 میٹر چوڑی تھی جسے وسعت دے کر 7.3 میٹر چوڑا کیا جا رہا ہے اور نازک خطرناک موڑ کم کئے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل سے مقامی ابادی اور سیاحوں کو سہولت ملے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل آئندہ سال ستمبر میں متوقع ہے۔

مزید خبریں