اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سکولوں میں بچوں کیلئے ریڈنگ پراجیکٹ کی بدولت ان کے علم اور اعتماد میں اضافہ ہو گا، موبائل لائبریریوں کے ذریعے سکولوں کے بچوں کو نئی اور دلچسپ کتب تک رسائی ممکن ہو گی، سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات بھی حاصل کر رہے ہیں۔ …
سکولوں میں بچوں کیلئے ریڈنگ پراجیکٹ کی بدولت ان کے علم اور اعتماد میں اضافہ ہو گا‘ طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سکولوں میں بچوں کیلئے ریڈنگ پراجیکٹ کی بدولت ان کے علم اور اعتماد میں اضافہ ہو گا، موبائل لائبریریوں کے ذریعے سکولوں کے بچوں کو نئی اور دلچسپ کتب تک رسائی ممکن ہو گی، سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات بھی حاصل کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے یو ایس ایڈ اورانٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ یو ایس ایڈ کے تعاون سے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی ملک میں پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ پر عملدرآمد کر رہی ہے جس کا مقصد ملک کے پہلی اور دوسری جماعت کے 13 لاکھ بچوں میں پڑھنے کی قابلیت میں اضافہ کرنا اور پڑھنے کی عادت کو پروان چڑھانا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت قائم کی گئی دو موبائل لائبریریاں 84 سکولوں میں طلباءکی سہولت کیلئے جا چکی ہیں، 100 سکولوں کے وزٹ کے بعد یہ موبائل لائبریریاں اسلام آباد کے سکولوں کے بچوں کیلئے مختص کر دی جائیں گی اور دونوں لائبریریاں کیڈ کے حوالہ کر دی جائیں گی۔








