سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جانب سے خیبر پختونخوا میں اشتعال انگیز کارروا ئیوں کا منہ توڑ جوا ب دیا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے خیبر پختونخوا میں سرحدی حدود کے مختلف مقامات پر اشتعال انگیز کارروائیاں کی گئیں، جن کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے علاقوں …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے خیبر پختونخوا میں سرحدی حدود کے مختلف مقامات پر اشتعال انگیز کارروائیاں کی گئیں، جن کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال ، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹرز میں دشمن کی پیش قدمی کو ناکام بناتے ہوئے اسے بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مخالف فریق کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ متعدد چوکیاں اور عسکری سازوسامان تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ہر قسم کی جارحیت کا فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، تاہم قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔