سیالکوٹ ائیرپورٹ لمیٹڈ(سیال)کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے اے ایس ایف کے ڈائریکٹر آپریشنز سے ملاقات کی ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (سیال) کے چیئرمین عبدالغفور ملک اور وائس چیئرمین سید شاہد رضا نے
سیالکوٹ ائیرپورٹ لمیٹڈ(سیال)کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی اے ایس ایف کے ڈائریکٹر آپریشنز سے ملاقات

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 13 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ ائیرپورٹ لمیٹڈ(سیال)کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے اے ایس ایف کے ڈائریکٹر آپریشنز سے ملاقات کی ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (سیال) کے چیئرمین عبدالغفور ملک اور وائس چیئرمین سید شاہد رضا نے ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈائریکٹر آپریشنز احسان اللہ سے ملاقات کی، جو اے ایس ایف ہیڈکوارٹر کراچی سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے دورے پر آئے تھے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ائیرپورٹ کی سکیورٹی، آپریشنل رابطہ کاری سمیت سیال اور اے ایس ایف کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔








