سیالکوٹ۔22 دسمبر(اے پی پی )سیالکوٹ ضلع کونسل کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی امیدوار برائے چےئرپرسن ضلع کونسل حنا ارشد وڑائچ 125ووٹ حاصل کرکے چےئرپرسن ضلع کونسل منتخب ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں ضلع سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی امیدوار برائے چےئرپرسن حنا ارشد وڑائچ نے125ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سکندر خان 18ووٹ …
سیالکوٹ ضلع کونسل کے انتخابات، حنا ارشد وڑائچ 125ووٹ لے کر چےئرپرسن ضلع کونسل منتخب ہو گئیں

مزید خبریں
سیالکوٹ۔22 دسمبر(اے پی پی )سیالکوٹ ضلع کونسل کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی امیدوار برائے چےئرپرسن ضلع کونسل حنا ارشد وڑائچ 125ووٹ حاصل کرکے چےئرپرسن ضلع کونسل منتخب ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں ضلع سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی امیدوار برائے چےئرپرسن حنا ارشد وڑائچ نے125ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سکندر خان 18ووٹ حاصل کئے۔اسی طرح وائس چےئرمین کے عہدوں پر امیدوار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چوہدری رضا سبحانی، چوہدری جمیل اشرف اور ملک ضیافت اعوان بھی کامیاب ہو گئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے وائس چےئرمین مرزا دلاور بیگ ، چوہدری نعیم ہندل اور چوہدری محمد اقبال راں کامیاب نہ ہو سکے ۔








