سیالکوٹ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پر تھانہ کینٹ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان وقاص علی عرف ہیرا اور تنویر حسین عرف باوا گجر کے خلاف کارروائی کر کے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 5 کلوگرام …
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پر تھانہ کینٹ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان وقاص علی عرف ہیرا اور تنویر حسین عرف باوا گجر کے خلاف کارروائی کر کے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 5 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔








