اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ سید ذوالفقار بخاری کی زیر صدارت ملک میں سیاحت کا شعبہ کھولنے کے لیے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ہے ۔ ۔ اجلاس میں چیئرمین بورڈ نے صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے سیاحت کے شعبہ کے فروغ کے لیے رجسٹریشن فیس میں رعایت پر سراہا ہے ۔ اس موقع پر انہوں …
سید ذوالفقار بخاری کی زیر صدارت ملک میں سیاحت کا شعبہ کھولنے کے لیے مشاورتی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ سید ذوالفقار بخاری کی زیر صدارت ملک میں سیاحت کا شعبہ کھولنے کے لیے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ہے ۔ ۔ اجلاس میں چیئرمین بورڈ نے صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے سیاحت کے شعبہ کے فروغ کے لیے رجسٹریشن فیس میں رعایت پر سراہا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے دیگر صوبوں پر بھی زور دیا کہ کورونا وباءکے دوران متاثر ہونیوالے شعبہ سیاحت کے بزنس کی بحالی کے لیے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ اجلاس میں ملک میں سیاحتی شعبہ کھولنے کے لیے ایس اوپیز اختیار کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاحت شعبہ کھولنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ٹورآپریٹرز ، ہوٹلز ، ریسٹورنٹس اور سیاحتی علاقوں کے لیے ایس او پیز تیار ہیں ، اب عید اور محرم کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اجلاس میں سیاحتی شعبہ کو مکمل یا مرحلہ وار کھولنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا اور حتمی فیصلہ این سی او سی کو کرنے کا اختیار دینے پر آمادگی ظاہر کی گئی ۔ عید الضحیٰ کے بعد سیاحتی مقامات کھولنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو پروپوزل جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ این سی او سی پروپوزل کے جائزہ کے بعد ملک میں سیاحتی شعبہ کھولنے کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان کرے گی ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود ، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن ، صوبائی سیکرٹریز برائے سیاحت ، نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کے ممبر آفتاب الرحمان رانا نے شرکت کی۔








