سید غلام مصطفٰی شاہ کا آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفٰی شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفٰی شاہ نےمرحوم آفتاب شعبان میرانی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا …

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفٰی شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفٰی شاہ نےمرحوم آفتاب شعبان میرانی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم آفتاب شعبان میرانی پاکستان پیپلز پارٹی کے معزز اور سینئر رہنما تھے،آفتاب شعبان میرانی مرحوم کا شمار شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی اور قابلِ اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی مرحوم ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے،آفتاب شعبان میرانی مرحوم جمہوریت و عوامی حقوق کے سچے علمبردار تھے، آفتاب شعبان میرانی مرحوم کی طویل سیاسی جدوجہد، پارٹی سے وفاداری اور عوامی خدمت کے جذبے کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفٰی شاہ نے آفتاب شعبان میرانی مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ۔

 

مزید خبریں