سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 13فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سالا نہ بنیاد پر13فیصد اضافہ جبکہ برآمدات میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکےمطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں 21.01ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سالا نہ بنیاد پر13فیصد اضافہ جبکہ برآمدات میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکےمطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں 21.01ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 18.63ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

ملک کے شمالی شہروں میں اس مدت کے دوران 17.81ملین ٹن اورجنوبی شہروں میں 3.20ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 15 اور4 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اس مدت میں ملک کے شمالی شہروں میں 15.55ملین اورجنوبی شہرو ں میں 3.08ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔دسمبرمیں ملک میں 3.59ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کا اندازہ ہے جو گزشتہ سال دسمبرکے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال دسمبرمیں 3.46ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 4.46ملین ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصد کم ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.81ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں ۔ دسمبرمیں 0.45ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات کا اندازہ ہے جو گزشتہ سال دسمبرکے 0.78ملین ٹن کے مقابلے میں 42فیصد کم ہے۔