اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16.1فیصد جبکہ برآمدات میں 6.5فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 17300627ٹن ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.1فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال …
سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16.1فیصد جبکہ برآمدات میں 6.5فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16.1فیصد جبکہ برآمدات میں 6.5فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 17300627ٹن ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.1فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 14900183ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔اکتوبرمیں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 4762000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرکے 4325000ٹن کے مقابلے میں 10.1فیصد زیادہ اور گزشتہ سال اکتوبرکے 4439000ٹن کے مقابلے میں 7.3فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 3433750ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3223456ٹن کے مقابلے میں 6.5فیصد زیادہ ہے۔اکتوبرمیں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 830000ٹن ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرکے 832000ٹن کے مقابلے میں 0.2فیصد کم اور گزشتہ سال اکتوبرکے 1081000ٹن کے مقابلے میں 23.2فیصد کم ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 12574813ٹن ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10619786ٹن کے مقابلے میں 18.4فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 4725814ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4280397ٹن کے مقابلے میں 10.4فیصد زیادہ ہے۔








