اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی)رواں مالی سال 2019-20ءمیں جولائی تا اگست کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 ءکے پہلے 2ماہ کے دوران 6 ہزار 20 ملین روپے مالیت کا سیمنٹ برآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءمیں جولائی تا اگست کے دوران سیمنٹ کی ملکی …
سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی)رواں مالی سال 2019-20ءمیں جولائی تا اگست کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 ءکے پہلے 2ماہ کے دوران 6 ہزار 20 ملین روپے مالیت کا سیمنٹ برآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءمیں جولائی تا اگست کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات 6 ہزار 682 ملین روپے مالیت تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 62 ملین روپے یعنی 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔







