سینیٹر شبلی فراز کی ہرنائی بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ہرنائی بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ہرنائی بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لئے دعا کرتے ہیں ،دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

مزید خبریں