سینیٹر فیصل جاوید کا برسوں کے مسلسل خسارے کے بعد سرکاری ٹی وی کے پہلی مرتبہ منافع پر اظہار مسرت

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے برسوں کے مسلسل خسارے کے بعد سرکاری ٹی وی کے پہلی مرتبہ منافع پرمسرت کا اظہار کیاہے اور اس کامیابی کو وزیراعظم کے وژن کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم سے پہلی حکومتوں کی جانب …

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے برسوں کے مسلسل خسارے کے بعد سرکاری ٹی وی کے پہلی مرتبہ منافع پرمسرت کا اظہار کیاہے اور اس کامیابی کو وزیراعظم کے وژن کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم سے پہلی حکومتوں کی جانب سے تباہ کیا جانے والا ایک اور ادارہ بحالی کی راہ پر نکل کھڑا ہوا ہے،2015ءمیں پی ٹی وی کا خسارہ 1291 ملین کی سطح تک پہنچا، آج پی ٹی وی 310 ملین کا منافع حاصل کرچکا ہے، کرپشن کا انسداد، اداروں کی مضبوطی اور غربت کا خاتمہ وزیراعظم کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply