اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیر رہنما و سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عدلیہ سمیت ملکی اداروں کا احترام کرنے والی جماعت ہے اور عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اسے مانے گی۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی جماعتوں میں …
سینیٹر مشاہداللہ خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیر رہنما و سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عدلیہ سمیت ملکی اداروں کا احترام کرنے والی جماعت ہے اور عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اسے مانے گی۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے جسے عدالت عظمیٰ پر سب سے زیادہ اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جو بھی حکم دے گی وزیراعظم محمد نواز شریف اس کی تعمیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی کی تحریک بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی چلائی جس میں ہماری قیادت نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کے لیے براہ راست اداروں سے نام نہیں مانگ سکتی بلکہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کے لیے صرف حکومت سے نام لے سکتی ہے۔








