اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ میں 1100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ‘بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ماضی کے 40 ارب سے بڑھا کر 123 ارب پر لانا‘ دفاع‘ وزارت کے شعبوں کے لئے بجٹ میں اضافہ عوام دوست بجٹ ہونے کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ …
سینیٹر نہال ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ میں 1100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ‘بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ماضی کے 40 ارب سے بڑھا کر 123 ارب پر لانا‘ دفاع‘ وزارت کے شعبوں کے لئے بجٹ میں اضافہ عوام دوست بجٹ ہونے کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1400 ارب روپے قرض اتارنے کے لئے رکھے گئے ہیں۔ 57 بلین روپے آپریشن ضرب عضب یا دیگر فوجی کارروائیوں کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ دفاعی بجٹ میں سو فیصد اضافہ ہے جو 841 ارب سے بڑھا کر 920 ارب کیا گیا ہے جو ملکی مفاد اور دفاع کو تاقابل تسخیرک بنانے کے لئے درست اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت صوبوں کا سبجیکٹ ہونے کے باوجود حکومت نے کاشتکار طبقہ کو مراعات دینے کے لئے خصوصی توجہ دی ہے۔








