اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):سینیٹ اجلاس میں ارکان نے ترلائی میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے پر زور دیا ہے ۔سینیٹر ناصر بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کسی بھی معافی کے حقدار نہیں اور اس معاملے پر قومی سطح پر اتفاق رائے ہونا چاہیے کہ کسی دہشت گرد کو معاف نہ کیا …
سینیٹ اراکین کی ترلائی میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت، دہشت گردوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):سینیٹ اجلاس میں ارکان نے ترلائی میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے پر زور دیا ہے ۔سینیٹر ناصر بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کسی بھی معافی کے حقدار نہیں اور اس معاملے پر قومی سطح پر اتفاق رائے ہونا چاہیے کہ کسی دہشت گرد کو معاف نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم اگر کوئی ہمسایہ ملک دہشت گردی میں ملوث پایا گیا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے بھی ہندوستان کو سبق سکھا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو مکمل اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور شہادتوں کی تعداد کے حوالے سے پھیلنے والی افواہیں درست نہیں۔سینیٹر خالدہ عطیب نے کہا کہ قوم کو اجتماعی طور پر سوچنا ہوگا کہ ایسے سانحات سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ماضی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دی گئی جبکہ دہشت گرد اپنی اناء کی تسکین کے لیے اس طرح کے واقعات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سانحہ کسی ایک فرقے کا نہیں بلکہ پاکستان کے امن و استحکام پر حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ایونٹ کو کسی دوسرے واقعہ سے نہیں جوڑنا چاہیے، بسنت ایک خوشی کا اظہار تھا تاہم دہشت گردی کے واقعہ کے بعد میگا ایونٹ ملتوی کر دیا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر شہری کو پاکستان کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔








