لاہور۔24 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سینیٹ میں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی کی وجہ سے رکی ہوئی ہے اور اگر عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہوئی تو اس کی ذمہ دارپیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری ہوں گے اور وہ تاریخ میں اس سے بچ نہیں سکیں گے ،عمران خان بے چارہ تو قابل رحم ہے ،سیاستدانوں اور مقبول قیادت کے …
سینیٹ میں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی کی وجہ سے رکی ہوئی ہے ، عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دارپیپلز پارٹی ہو گی،خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
لاہور۔24 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سینیٹ میں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی کی وجہ سے رکی ہوئی ہے اور اگر عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہوئی تو اس کی ذمہ دارپیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری ہوں گے اور وہ تاریخ میں اس سے بچ نہیں سکیں گے ،عمران خان بے چارہ تو قابل رحم ہے ،سیاستدانوں اور مقبول قیادت کے خلاف الزامات وہی پرانے ہیں البتہ کھلاڑی نئے ہیں ،پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں جو اقدام کیا اس سے انہوں نے اپنے بانی چیئرمین کے نظریے اورسیاست کی مخالفت کی جو ان کےلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاتی امراءرائے ونڈ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سندھ میں تنظیم سازی اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال ہو۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی ازرداری سمیت باقی جماعتوں کو جمہوریت کے لئے آوازیں دیتے رہیں اور ایکسپوز بھی کریں گے۔قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی مددسے حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم منظور ہوئی جس سے تمام جماعتوں کو بروقت انتخابات کا انعقاد نظر آنا شروع ہو گیا اور بحران ٹل گیا ۔ عام انتخابات کا بروق انعقاد صرف مسلم لیگ (ن) کا مفاد نہیں بلکہ ان تمام جمہوریت پسندوں کے مفاد میں ہے جو چاہتے ہیں کہ ووٹ کے ذریعے حکومت آئے ۔ انہوں نے سینیٹ میں ترمیم کی منطوری نہ ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ سینیٹ میں ہماری نہیں پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے لیکن ان کے سینیٹرز اجلاس میں نہیں آتے اور ترمیم کی منظوری موخر ہو رہی ہے ۔








